ورلڈ کپ فائنل ، بی سی سی آئی میدان بھر شائقین کا خواہاں

   

نئی دہلی۔ بی سی سی آئی اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے متحدہ عرب امارات سے 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے میدان کی تمام گنجائش کیمطابق شائقین کو میدان میں آکر مقابلے سے لطف اندوز ہونے کی اجازت طلب کی ہے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہورہا ہے لیکن میزبانی کے حقوق بی سی سی آئی کے پاس ہیں۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی فائنل کے لیے 25 ہزار تماشائیوں کو میدان میں دیکھنا چاہتا ہے۔بی سی سی آئی اور ای سی بی فائنل کے لیے گنجائش کے مطابق شائقین کو میدان میں لانے کے خواہاں ہیں۔ یہ ایک شاندار فیصلہ ہوگا اگر اس کی اجازت ملے تو تمام قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جائے۔ بورڈ نے حکام سے اجازت طلب کی ہے ۔قواعد کے مطابق اس وقت آئی پی ایل کے جو آٹھ فرنچائزز کو اجازت دی گئی ہے اس میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو ڈبل ویکسینیشن ثبوت کی ضرورت ہے لیکن 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔جہاں تک شارجہ میں قواعد و ضوابط کی بات ہے ، مداحوں کی عمر کم از کم 16 سال ہونی چاہیے اور ٹیکے لگانے کے ساتھ ، شائقین کو میدان میں داخل ہونے سے قبل 48 گھنٹوں سے زیادہ کے لیے پی سی آر ٹسٹ کے نتائج بھی درست رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ کوئی مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں تو الحسن ایپ پر ان کی حیثیت سبز ہونی چاہیے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں قواعد ویسے ہی ہیں جیسے شارجہ میں لیکن 12-15 سال کی عمر کے شائقین کے لیے ویکسینیشن ثبوت کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہیں پی سی آر ٹسٹ رپورٹ ساتھ ہونا ضروری ہے۔ہندوستان ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں 24 اکتوبر کو حریف پاکستان سے ٹکرائے گا، ابوظہبی 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل کا میزبان ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ فائنل 14 نومبرکو دبئی میں ہوگا۔