نئی دہلی، 17 ستمبر (پی ٹی آئی) ہندوستانی آٹھ نشانے بازوں نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 4 سے 9 دسمبر تک دوحہ، قطر میں کھیلا جائے گا۔ ان میں ڈبل اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر بھی شامل ہیں۔بھاکر واحد ہندوستانی شوٹر ہیں جنہوں نے دو ایونٹس میں جگہ بنائی ہے ۔ خواتین کا 10 میٹر ایئر پسٹل اور خواتین کا 25 میٹر پسٹل۔ یہ آئی ایس ایس ایف کا ایونٹ ہر اولمپک ڈسپلن میں سیزن کے بہترین نشانے باز کا تعین کرتا ہے۔ہندوستان پانچ مختلف ایونٹس میں نمائندگی کرے گا۔