نئی دہلی۔ انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان بین اسٹوکس نے انکشاف کیا کہ ان کا ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی اور اس سال ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلنے کے اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اپنے گھٹنے کو ٹھیک کرنے کے لیے وقفہ لیں گے۔ اسٹوکس نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی کامیابی میں مدد کی تھی اور بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ وہ ونڈے سے سبکدوشی کے فیصلے سے باہر آکر اپنے ملک کو مختصر ترین فارمیٹ ، ہندوستان میںورلڈ کپ خطاب کا دفاع کرنے میں مدد کریں ۔