جمائیکا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو گھریلو ایونٹ جیسا احساس ہوگا، کیوں کہ پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، کوشش ہوگی کہ یہاں کی وکٹوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول جاری ہونے پر پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں اب تک مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے گھریلو سیریز کا بھی اس کا موقع ملے گا۔ کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہر کھلاڑی پرجوش ہے، اسسطح کے ٹورنمنٹ میں جو بہتر کارکردی کرتا ہے سب کی نظروں میں آجاتا ہے۔بابر اعظم نے مزید کہا ہے یو اے ای میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو حالات کا فائدہ ہوگا۔