نئی دہلی۔ جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملرکا خیال ہے کہ موجودہ ٹیم ہندوستان میں5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ میں کچھ خاص کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف 3-2 سے سیریز جیتنے کے بعد اس ٹورنمنٹ میں داخل ہوئی ہے۔ افریقہ ابھی تک مردوں کی ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بڑی ٹرافی نہیں جیت پائے، 7 اکتوبر کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 1996 کی چمپئن سری لنکا کے خلاف اپنی عالمی کپ مہم کا آغاز کریں گے۔ ہم حقیقی طور پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم کچھ خاص کر سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے لیکن ذاتی طور پر میں ان چیزوں کو اپنے کندھوں پر رکھ کر نہیں رہتا۔ ماضی ہے ماضی۔ اس کا مجھ پرکوئی اثر نہیں پڑتا۔ یہ اس کے بارے میں ہے جو آپ کے سامنے کیا ہے… اگلی گیند، آپ کا اگلا لمحہ۔ میں جانتا ہوں کہ دوسرے لوگ بھی اسی ذہنیت میں ہیں۔ ہم اسے تاریخ بنانے کے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہ کتنا شاندار موقع ہے۔