ورلڈ کپ میں ہندوستان کی لگاتار آٹھویں فتح، ویراٹ کوہلی کی سالگرہ پر سنچری

   

کولکاتا: ہندوستان نے ویراٹ کوہلی کی 49ویں سنچری اور باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 243 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر لگاتار آٹھویں فتح حاصل کر لی۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 326 رنز اسکور کئے جن میں ویراٹ کوہلی کے اپنی سالگرہ کے موقع پر 101 ناٹ آوٹ رنز بھی شامل ہیں۔ ویراٹ کوہلی کو مین آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ 28 اوورس میں محض 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ہندوستان میں 243 رنز کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔