ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کامیاب

   

Ferty9 Clinic

سڈنی ۔ ویمنز ورلڈکپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ناروے کو ایک گول سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول 48 ویں منٹ میں ہنہ ولکنسن نے اسکورکیا۔ ایک اور میچ میں میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ایک گول سے شکست دے دی۔ فیفا ویمنز فٹبال ورلڈکپ کا شاندار آغازہوا اور آکلینڈ میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں ناروے اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی، لیکن دوسرا ہاف شروع ہوا تو48 ویں منٹ میں ہنہ ولکنسن نے گیند کو جال میں پہنچایا اور نیوزی لینڈ کو برتری دلادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ نیوزی لینڈ نے جہاں مقابلہ 1-0 سے اپنے نام کیا وہیں دوسرے شریک میزبان ملک نے بھی 1-0 سے ہی کامیابی حاصل کی ۔