ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو بھی ہرایا

   

چینائی : آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے اپنی لگاتار تیسری کامیابی میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ آج یہاں بنگلہ ٹیم کو 245/9 تک محدود رکھنے کے بعد کیویز نے 42.5 اوورز میں 248/2 پر فتح درج کرائی۔ لوکی فرگوسن (3/49) کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔