ورلڈ کپ ٹرافی افغانستان پہنچ گئی

   

کابل ۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹورکے دوران افغانستان پہنچا دی گئی۔ افغانستان میں ٹرافی کو تاریخی مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ اسے صدیوں پرانے تاریخی باغ بابر اور درالامان پیلس بھی لے جایا گیا۔ ٹرافی کابل کے قریب واقع پہاڑی علاقے وادی پغمان میں بھی نمائش کے لیے رکھی گئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کابل پہنچائی گئی تھی جو کہ اس ٹرافی کا عالمی سفر ہے ۔