ورلڈ کپ : پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف آسان جیت

   

حیدرآباد: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو آج 81 رنز سے بہ آسانی شکست دی۔ اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو 286 پر آل آؤٹ ہوا جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 بنا پائی۔ پاکستانی اننگز میں اوپنرز کی ناکامی کے بعد کپتان بابر اعظم بھی صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 75 گیندوں 68 رنز بنائے۔ تاہم 5 نمبر پر سعود شکیل نے 52 گیندوں میں 68 رنز بنائے۔ انھیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ نیدرلینڈز کی طرف سے باس ڈی لیڈے نے 4/62 اور پھر 67 رنز کا آل راؤنڈ مظاہرہ پیش کیا جو رائیگاں گیا۔ حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لئے۔ حسن علی کو 2 اور شاہین آفریدی کے بشمول دیگر بولروں کو ایک، ایک وکٹ ملی۔