ورلڈ کپ کا اینتھم جاری

   

دبئی ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آفیشل اینتھم ریلیزکردیا گیا۔ورلڈ کپ اینتھم گریمی ایوارڈ ونر گلوکار شان پال اورکیس نے گایا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اینتھم میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال، اسٹیفنی ٹیلر، یوسین بولٹ سمیت متعدد ایتھلیٹس کو دکھایا گیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔