ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی فہرست جاری ، فیصلہ باقی

   


میلبورن ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے ہندوستان کے سوریا کمار یاددو اور ویراٹ کوہلی کو ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اسفہرست میں 2 پاکستانی سمیت 9 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے سیم کرن، جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز بھی فہرست میں شامل ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے ہسارنگا بھی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کے انتخاب کے لیے مداحوں کے ووٹس بھی شامل کئے جائیں گے۔