دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیزکردیا گیا۔ ترانے کا نام دل جشن بولے رکھا گیا ہے، ترانے میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 ہندوستان میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز دفاعی چمپئن انگلینڈ اور ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ سے 5 اکتوبرکو ہوگا۔
ساؤتھی کی سرجری ، ورلڈکپ میں شرکت کی امید
آکلینڈ۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کارفاسٹ بولر ٹم ساؤتھی جمعرات کو اپنے زخمی دائیں انگوٹھے کی سرجری سے گزرنے والے ہیں اور اگلے ہفتے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ان کی دستیابی پر اعلان بعد میں کیا جائے گالیکن ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے۔