حیدرآباد ۔ /12 جولائی (سیاست نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ پر کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فو رس پولیس نے 2 سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب اس ریاکٹ کا سرغنہ سندیپ عرف سریندر ہے جو پولیس کی گرفت سے باہر ہے جبکہ اس کے دو ساتھی پی بھانو اور پی سینو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ پر مذکورہ گرفتار سٹہ باز بذریعہ فون سٹہ کی بولی وصول کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے سکندرآباد کے علاقہ شیام لال بلڈنگ کے قریب بھانو اور سینو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 97 ہزار نقد رقم اور دو موبائیل فون برآمد کرلئے۔