ورلڈ کپ کولارڈزمیں اٹھانے کا تصور بھی نہیں کیا:کپل

   

نئی دہلی۔ چونکہ کھیلوں کے ڈرامہ پر مبنی فلم 83 جمعرات کو بڑے پردے پرریلیز ہونے کے لئے تیار ہے تو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابقکپتان کپل دیو نے 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے کے احساس کو یاد کیا، ایک ویڈیو میں کپل دیو 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے کے اپنے تجربے کو یاد کر رہے ہیں۔انہیں ہندی میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا انڈیا کے لیے کھیلنا ایک سپنا (خواب) تھا اور اس سے بڑا خواب قومی ٹیم کا کپتان بننا تھا اور میں نے ورلڈ کپ کولارڈزکی بالکونی میں اٹھانے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔اس ویڈیو میں جو مختصرکلپ ہے اس کا عنوان دیا گیا تھا: ہریانہہوریکن، کپل سر ہم سب کو تاریخی کہانی کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں! 2 دن سے 83 تک۔ 24 دسمبر2021 کو سنیما گھروں میں ہندی، تامل، تلگو، کنڑ اورملیالممیں ریلیز ہورہی ہیاور 3D میں بھی۔فلم 83 ہندوستان کے کپل دیوکی قیادت میں 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی فلم ہے جس میں رنویر سنگھ نے کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے۔یہ فلم23 دسمبرکو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔