ورلڈ کپ :کوہلی ٹکٹ مانگنے والوں سے پریشان

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کے ٹکٹس مانگنے والوں سے پریشان ہوگئے ہیں ۔ کوہلی نے ٹکٹس مانگنے والوں سے ورلڈ کپ کے ٹکٹس خریدنے کی درخواست کی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویراٹ کوہلی نے پیغام لکھا ہے کہ میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران مجھ سے ٹکٹس نہ مانگیں۔ویراٹ کوہلی نے یہ بھ لکھا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز اپنے گھر بیٹھ کر دیکھا کریں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی کرکٹرز بھی پاکستان میں میچز کے دوران ٹکٹس مانگنے والوں کو ایسا ہی پیغام دے چکے ہیں۔اس وقت ورلڈ کپ کا بخار ہندوستان کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے اور عوام ٹکٹوں اور پاسوں کیلئے اپنے اثرورسوخ استعمال کرنے میں دوڑ دھوپ کررہے ہیں تاکہ من پسند ٹیموں کے درمیان سنسنی مقابلوں کا میدان کے پرجوش ماحول میں لطف اٹھایاجائے اور سوشل میڈیا پر یادگار لمحات کو محفوظ کیا جاسکے ۔