ملیبورن ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ رکی پونٹنگ، گلین میگرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، اسٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈزکے بچوں کے ہمراہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیاگیا۔ ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیائی اسکواڈ میں آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس اورکیمرون گرین شامل ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اورگلین میکسویل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی ٹی20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے معلنہ آسٹریلیائی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ورلڈ کپ کی ٹیم کے اعلا ن سے قبل اسمتھ کی ٹیم میں شمولیت پر کافی بحث ہورہی تھی لیکن سلیکٹروں نے اسمتھ کو ٹیم میں شامل کرنا مناسب نہیں سمجھا جبکہ ونڈے اور ٹسٹ سے کنارہ کشی کرچکے ڈیویڈ وارنر کو ہیڈ کے ساتھ اوپنر کے طور پر موقع دیا ہے ۔