ورلڈ کپ کیلئے افغانستان کی ٹیم کا اعلان ، راشد کپتان مقرر

   

کابل۔ جاری انڈین پریمیئر لیگ میں شامل آٹھ کھلاڑیوں کو 15 رکنی افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی قیادت اسٹارآل راؤنڈر راشد خان کریں گے۔ 2023 کے ونڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کی کپتانی کرنے والے حشمت اللہ شاہدی کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ سے باہرکردیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر حضرت اللہ زازئی، صدیق اللہ اتل اور محمد سلیم صافی کو2 جون کو امریکہ اورکیریبین میں کھیلے جانے والے عالمی ایونٹ کے لیے ٹریول ریزروکے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ راشد، عظمت اللہ عمرزئی، نور احمد، فضل الحق فاروقی، نوین الحق، محمد نبی، رحمن اللہ گرباز اور گلبدین نائب اس وقت آئی پی ایل میں کھیلنے والے افغان کھلاڑی ہیں۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران اور اضافی وکٹ کیپر محمد اسحاق میں صرف چار بیٹرس ہیں لیکن ماہر بیٹرس کی کم تعداد کو پورا کرنے کے لیے چھ آل راؤنڈرزکا انتخاب کیا گیا ہے۔ راشد کے علاوہ دیگر آل راؤنڈرز میں عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، کریم جنت اور ننگیالیا کھروٹے شامل ہیں۔ راشد، نبی، خروٹے کے ساتھ مجیب الرحمان اور نور دیگر اسپنرز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نوین الحق، بائیں ہاتھ کے فضل الحق فاروقی اور فرید احمد آل راؤنڈرز کے ساتھ فاسٹ بولنگ کے شعبے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ افغانستان20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں گروپ سی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ شریک میزبان ویسٹ انڈیز، یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی ہے۔ وہ اپنا پہلا میچ یوگنڈا کے خلاف 3 جون کو پروویڈنس میں کھیلیں گے۔ اسکواڈ: راشد خان، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن۔ حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک۔ ریزرو: صدیق اللہ اتل، حضرت اللہ زازئی، محمد سلیم صافی۔