ورلڈ کپ کیلئے پہلی بار خواتین کا مکمل پینل

   

دبئی، 11 ستمبر (آئی اے این ایس) آئی سی سی نے اعلان کیا کہ رواں ماہ ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ونڈے ورلڈ کپ کے لیے مکمل طور پر خواتین پر مشتمل عہدیدار تعینات کی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق یہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ عملی طور پر خواتین کو مساوی نمائندگی دینے کا عزم ہے۔ ٹورنمنٹ 30 ستمبرکوگوہاٹی میں مشترکہ میزبان ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہوگا۔ امپائرنگ پینل میں سابق کھلاڑی ورندا راتھی، این جنانی اور گایتری وینوگوپالن شامل ہیں۔