نئی دہلی۔ قومی سلیکشن کمیٹی کو 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی اسکواڈ میں اضافی فاسٹ بولرکی جگہ کے لیے شاردول ٹھاکر اور جے دیو انادکٹ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ آئی سی سی کے اصول کے مطابق، ہر ٹیم کو 5 ستمبر تک اپنا 15 کھلاڑیوں کا ابتدائی اسکواڈ جمع کروانا ہوتا ہے لیکن حتمی فہرست جمع کروانے کا عمل 27 ستمبر تک کیا جا سکتا ہے اور کسی ملک کو ابتدائی اور آخری جمع کروانے کے درمیان زیادہ سے زیادہ تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزکا اختتام 27 ستمبرکو قطعی فہرست جمع کروانے کے دن ہوگا لہذا کسی کو حیران نہیں ہونا چاہئے اگر ہندوستان ایشیاکپ اور آسٹریلیا کی ہوم سیریز دونوں کے لئے حتمی اسکواڈ کو قطعی شکل دینے سے پہلے تقریباً 16 تا 18 اراکین کو موقع ہے۔ لہذا انڈکٹ اور شاردول کو یقینی طور پر سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ اور آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز (دونوں ستمبر میں) کے دوران موقع ملے گا، جو ورلڈ کپ کے لیے تیاری کے طور پرکام کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی ورلڈکپ مہم 8 اکتوبرکو چنئی میں شروع ہو رہی ہے، جو اس تاریخ سے ٹھیک دو ماہ بعد ہے اور ٹیم کی تشکیل اس وقت طے شدہ نظر نہیں آتی۔ جبکہ زخمی بیٹروں کے ایل راہول اور شریاس آئرکی دستیابی یقینی طور پر ہندوستان کو خطاب کے سنگین دعویداروں میں سے ایک بنائے گی۔ لیکن فاسٹ بولروںکے معاملے میں یہ اتنا سیدھا نہیں ہوگا جتنا اسے تصورکیا جارہا ہے۔ جسپریت بمراہ کمرکے نچلے حصے کے تناؤ کے فریکچر سے واپس آرہے ہیں لیکن 80 فیصد فٹنس پر بھی بمراہ ورلڈکپ کھیلیں گے اور اسی طرح فاسٹ بولنگ میں محمد سمیع اور محمد سراج بھی ہیں۔ ہاردک پانڈیا کے ساتھ ساتھ چوتھے فاسٹ بولرکی جگہ بھی مکمل ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ اگر10 نہیں توکم ازکم چھ سے آٹھ اوور فی میچ کیلئے محفوظ فاسٹ بولر کی جگہ اہم ہوجاتی ہے۔ کارکردگی اور معیار کے لحاظ سے، شاردول بہت آگے ہے اور انہوں نے ایک بار پھرکیریبین میں تین ونڈے میچوں میں آٹھ وکٹ لیکر اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے لیکن انڈکٹ کا فائدہ ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے طور پر ہوسکتا ہے۔