ایڈیلیڈ۔ عالمی نمبر 5 ہندوستان کا مقابلہ ہفتہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے پانچ میچوں کے سیریز میں نمبرایک ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، جسے بین الاقوامی ہاکی کے پاور ہاؤسز کے درمیان بلاک بسٹر سیریز قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنی حالیہ مظاہروں میں ایک دوسرے کے ساتھ اور 2020 کے بعد سے دو بار آمنے سامنے ہوئی ہیں ۔ ٹوکیو اولمپک گیمز میں جہاں ہندوستان نے تاریخی برونز میڈل اور آسٹریلیا نے سلورمیڈل حاصل کیا۔ وہ 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں بھی ملے جہاں آسٹریلیا نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ سیریز کے موقع پر ہندوستان کے چیف کوچ گراہم ریڈ نے کہا ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے آسٹریلیا سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔ ریڈ نے ایڈیلیڈ میں میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ آسٹریلیا کا کھیلنے کا طریقہ ہندوستان سے مختلف ہے۔ اس سیریز کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو مختلف مہارتوں کے بارے میں سیکھنے کو ملتا ہے ۔ ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ 2023 بھونیشور رورکیلا میں 50 دن سے بھی کم وقت باقی ہے، کپتان ہرمن پریت سنگھ نے روشنی ڈالی کہ آسٹریلیا کے خلاف ہر میچ ان کے گھر پر ہونے والے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں اہم ثابت ہوگا۔ یہ سیریز ہمارے لیے واقعی اہم ہے۔ جب آپ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں، تو بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ انہوں نے ایڈیلیڈ میں کھیلنے کے لیے اپنے جوش کا اظہار کیا۔ اتنے سالوں کے وقفے کے بعد آسٹریلیا میں آنا بہت اچھا ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے، ہم یہاں سفر نہیں کر سکے، یہاں بہت سے پرجوش ہندوستانی ہاکی کے شائقین ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے سامنے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے متلعق آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ کولن بیچ نے کہا مہمان ٹیم کے خلاف یہ سیریز ہمارے لیے جنوری میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہندوستان یہاں ہے۔ ہمیں ان کے خلاف کھیلنا پسند ہے اور یہ ہمارے لیے بہت اچھا مقابلہ ہوگا۔