احمد آباد ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی دلچسپ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دن جاسوسی فلم ٹائیگر 3 کے گھریلو باکس آفس کی آمدنی پر قابل ذکر مندی ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ٹائیگر 3 نے اتوارکو تقریباً 10.25 کروڑ آمدنی حاصل کی، جو اس کی ہفتہ کی کمائی 18.5 کروڑ نیٹ سے کم ہے۔ سلمان خان کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کی اداکاری والی اور منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ۔ٹائیگر3 نے تمام زبانوں میں ہندوستان میں 44.5 کروڑ کے بڑی آمدنی کے ساتھ متاثرکن آغاز کیا۔ اس کے پہلے پیر فلم نے دن کے حساب سے اپنا سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا، جو تمام زبانوں میں ہندوستان میں 59.25 کروڑ نیٹ تک پہنچ گیا۔ تاہم فلم نے 19 نومبرکو 10.25 کروڑ نیٹ کی کمائی جو اس کی کسی بھی دن کی کم ترین آمدنی ہے۔ ٹائیگر 3 نے تیسرے دن تمام زبانوں میں 44.3 کروڑ نیٹ، چوتھے دن 21.1 کروڑ نیٹ، پانچویں دن 18.5 کروڑ، چھٹے دن 13.25 کروڑ نیٹ، اور 7ویں دن 18.5 کروڑ کمائے۔عالمی سطح پر فلم نے تھیٹرز میں اپنے پہلے ہفتے میں 357 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر کے توقعات سے زیادہ کمائی حاصل کی ہے۔