ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کے خدشات بڑھنے لگے

   

دبئی۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) اب یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ اس سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ نہیں ہوں گے دونوں ٹورنمنٹ اگلے سال ہونے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ میچز 2018کی طرح دبئی اور ابوظہبی میں ہونگے۔ ٹورنمنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن ہندوستان پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے۔ اس لئے اے سی سی نے ٹورنمنٹ عرب امارات میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے خاموشی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ستمبر میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا جائے گا کیوں کہ ٹورنمنٹ ٹی20 ورلڈ کپ سے مشروط ہے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ ہمارا ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ صدر نظم الحسن نے تاحال اے سی سی بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا اجلاس مارچ میں ہونا تھا جوکورونا وائرس کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔