ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت

   

دبئی: متحدہ عرب امارات میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت چہارشنبہ کے روزشروع ہوئی جس کی سب سے سستی قیمت پانچ یو اے ای درہم (تقریباً 114 روپے) ہے۔ یہ تقریب اصل میں بنگلہ دیش میں منعقد ہونا تھی لیکن جنوبی ایشیائی ملک میں ملازمتوں میں کوٹے پر طلباء کے احتجاج کی وجہ سے سیاسی بدامنی کی وجہ سے اسے متحدہ عرب امارات منتقل کردیاگیا تھا۔
ہند۔ ملائیشیا فٹبال مقابلہ
نئی دہلی: ہندوستان 19 نومبرکو ملائیشیا کے خلاف فیفا دوستانہ میچ کی میزبانی کرے گا، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے اعلان کیا۔ تاہم میزبان اسوسی ایشن اے آئی ایف ایف نے ابھی مقام کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فیفا رینکنگ میں ملائیشیا 132 ویں نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان 126 ویں نمبر پر ہے۔