ٹیم انڈیا شکست پر لگائے سوالیہ نشان
برمنگھم ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ 2019 کے ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست سے پاکستان کو بڑا دھچکہ لگا ہے اور اس کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کچھ کم ہوگئی ہیں ورلڈ کپ 2019 کے ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست سے پاکستان کو بڑا دھچکہ لگا ہے اور اس کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کچھ کم ہوگئی ہیں۔ اگر ہندوستان جیت جاتا تو پاکستان کیلئے راہیں آسان ہوجاتیں اور صرف بنگلہ دیش کو ہراکر وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا ، مگر اب پاکستان کو آگے بڑھنے کیلئے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کی ضرورت ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کی اس شکت پر پاکستان میں بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر سے لے کر صحافی تک سبھی ہندوستان کی شکست پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ یہی نہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے بھی ٹیم انڈیا پر نشانہ سادھا جارہا ہے۔ پاکستانیوں کو لگتا ہے کہ ہندوستان یہ میچ جان بوجھ کر ہار گیا ہے تاکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہیں مشکل ہوجائیں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ وقار یونس نے ہندوستانی کی شکست پر ٹویٹ کرکے اپنی بھراس نکالی۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ آپ کون ہیں … آپ زندگی میں کیا کرتے ہیں ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہے … مجھے اس کی فکر نہیں ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچتا ہے یا نہیں ، لیکن ایک بات پختہ ہے … کچھ چیمپئنز کے کھیل جذبات کا امتحان لیا گیا اور وہ اس میں بری طرح ناکام رہے۔ وہیں پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر نے بھی ٹیم انڈیا پر نشانہ سادھا۔ حامد میر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے باسط علی کے ذریعہ کئے گئے دعوے کو زیادہ توجہ نہیں دی ، لیکن سکندر بخت کی باتوں کو پوری توجہ کے ساتھ سنی۔ انہوں نے دو دن پہلے ہی پیشین گوئی کردی تھی کہ ہندوستان جان بوجھ کر انگلینڈ کے خلاف میچ ہارے گا تاکہ پاکستان سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائے اور وہ صحیح ثابت ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اتوار کو برمنگھم کے ایجبسٹن میدان پر کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 31 رنوں سے ہرادیا۔ انگلینڈ کے ذریعہ دئے گئے 338 رنوں کے ہدف کے جواب میں ہندوستان کی ٹیم 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 306 رن ہی بناسکی اور اس نے 31 رنوں سے میچ گنوادیا۔