ورلڈ کپ 2019 کے آفیشلز کا اعلان

   

دبئی۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی ایورڈ یافتہ امپائر علیم ڈار مسلسل پانچویں ورلڈ کپ میں امپائر نگ کے فرائض انجام دینگے اور کرس براڈ، ڈیوڈ بون، آنڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رنج مدھوگالے، اور رچی رچرڈسن میچ ریفری ہونگے۔ پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی ورلڈ کپ 2019 کے امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ 198 ونڈے مقابلوں میں امپائرینگ کرنے والے علیم ورلڈکپ میں ڈبل سنچری کیلئے تیار ہیں جہاں وہ اپنے 200 میچ بحثیت امپائر مکمل کریں گے۔ علیم ڈاردنیا بھر کے 22 بہترین آفیشلز پینل میں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے مطابق48 میچز کیلئے 16 امپائرز اور 6 میچ ریفریز شامل ہیں، کرس براڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رنج مدھوگالے، اور رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔