’ ورلڈ گلاکو ماویک ‘ کے سلسلہ میں ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیاں

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 10 تا 16 مارچ ورلڈ گلاکو ماویک کے سلسلہ میں کئی ایک سرگرمیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ چنانچہ 10 مارچ کو گلاکوما بیداری ورک کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یہ واک انسٹی ٹیوٹ تا جوبلی چیک پوسٹ منعقد کرتے ہوئے گلاکوما سے متعلق معلومات اور بیداری پیدا کی جائے گی جسے ہندوستان میں اندھے پن کے اہم سبب کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ اس واک میں مشہور فلم پروڈیوسر راگھویندرا راؤ شرکت کریں گے ۔ڈاکٹر سریتا سینتھل ، ہیڈ آف گلاکوما سرویس ، ایل وی پی ای آئی نے کہا کہ اس سال ’ بچپن اور گلاکوما ‘ پر توجہ مرکوز رہے گی ۔ ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 15 مارچ کو ایک گلاکوما ایجوکیشن فورم کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں عوام کو وقفہ وقفہ سے آنکھوں کا چیک اپ کروانے کی ضرورت اور طویل عرصہ تک اسٹیرائیڈ کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں واقف کروایا جائے گا ۔۔