ورنگل ۔ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر نے نئے ضلع ورنگل کی تشکیل کے سلسلے میں ابتدائی نوٹیفکیشن جاری کرنے پر رکن اسمبلی ورنگل این نریندر کی ہدایت پر گریٹر ورنگل کے 21ویں ڈویژن ایل بی نگر میںکارپوریٹر محمد فرقان کی قیادت میں ٹی آر ایس کارکنوں نے چیف منسٹر کے سی آر ،ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن کے ٹی آر ، ریاستی وزیر پنچایت راج ایرابیلی دیا کر رائو اور ایم ایل اے نریندر کے فوٹو فلیکسی کو دودھ سے نہلایا گیااور مقامی لوگوں میں مٹھایاں تقسیم کی گئیں ۔بعد ازاںہریتا ہارم پروگرام کے تحت مقامی کارپوریٹر فرقان نے مختلف محلوں میں گھر گھر جاکر پودوں اور پھلوں کے پودوں کو حوالہ کیا ۔اس موقع پر انہوںنے تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔اس پروگرام میں سابق کارپوریٹر محمد یعقوب پاشاہ ،جی راجو ،اعظم بیگ ،محمد احمد خان ،لکی ریڈی ،پرمیلا دیوی ،سمکا ،لیلاوتی ،ایم ڈی سبحان پاشاہ کے علاوہ خواتین و مرد حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔