ورنگل اور کریم نگر پولیس کمشنرس کو قومی بی سی کمیشن کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/23نومبر، ( سیاست نیوز) قومی بی سی کمیشن نے ورنگل اور کریم نگر پولیس کمشنرس کو نوٹس جاری کی ہے۔ حضورآباد ضمنی چناؤ کے بعد حلقہ میں پولیس ہراسانی کے واقعات میں اضافہ سے متعلق شکایت پر یہ نوٹس جاری کی گئی۔ ہنمکنڈہ ضلع کے کملا پور سے تعلق رکھنے والے کے دشا ردھم نامی شخص نے بی سی کمیشن سے شکایت کی کہ پولیس ان کے خلاف فرضی مقدمات درج کرتے ہوئے ہراساں کررہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فرضی مقدمات دائر کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں کمیشن سے مداخلت کی اپیل کی گئی۔ قومی بی سی کمیشن نے ورنگل اور کریم نگر پولیس کمشنرس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ ایام کار میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مقررہ مدت میں جواب داخل نہ کرنے پر کمیشن نے دستور کی دفعہ 338B کے تحت سیول کورٹ کے اختیارات استعمال کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ ر