ورنگل ۔ / 5 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ نناپونینی نریندر نے آج ریجنل منیجر آرٹی سی کے ساتھ ملکر ورنگل بس اسٹیشن میں لگژری بس سرویس کا افتتاح انجام دیا ۔اس موقع پر ایم ایل اے نریندر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاستی حکومت چیف منسٹر کے سی آر کی قیاد ت میں تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے ۔انہوںنے کہا کہ 3,800کروڑ روپیوں سے حلقہ ورنگل ایسٹ میں زبردست ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔1100کروڑ روپیوں سے ملٹی سوپر اسپشالٹی ہاسپٹل کو تعمیر کیا جارہا ہے اسی طرح 75کروڑ روپیوں کی لاگت سے ورنگل بس اسٹیشن میں اسمارٹ بس اسٹیشن کی تعمیر عنقریب عمل میں لائی جائیگی ۔جس میں پانچ منزلہ عمارت کے علاوہ کمرشیل اور شاپنگ کامپلکس ہونگے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپومنیجر ،متعلقہ عہدیداران ،مقامی کارپوریٹر چنتاکولہ انیل ،ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔