ورنگل ۔حیدر آباد میں راج بھون کے دربار ہال میں ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے نظام آباد ریڈ کراس سوسائٹی چیرمین ڈاکٹر نیلی رام چندر کو ریاست تلنگانہ کے گورنر و ریاستی صدر ریڈی کراس سوسائٹی تملسائی سوندراجن کے ہاتھوں دیا گیا ۔اس پروگرام میں ورنگل اربن ریڈ کراس سوسائٹی چیرمین ڈاکٹر پی وجئے چندر ریڈی ،ریاستی رکن ای وی سرینواس رائو اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر تلنگانہ ریڈی کراس اور ورنگل اربن ریڈ کراس پروگراموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔کورونا ،یوتھ ریڈی کراس ،بلڈ ڈونیشن کیمپس اور جنرک میڈیکل شاپس سے متعلق گورنر نے مختلف مشورے دیئے ۔اس موقع پر ریڈ کراس مستقل رکن بی رمنا ریڈی بھی موجود تھے ۔
ندی میں پھنسے بچوں کو
پولیس نے بچا لیا
جگتیال : ضلع جگتیال میں گزشتہ دویوم سے جاری وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش سے ندیاں نالے بھر گیے ہیں اور بعض علاقوں میں مکانوں میں پانی داخل ہوگیا اسی دوران کورٹلہ منڈل یقین پور کے ندی میں پھنسے دو معصوم بچے اور مٹ پلی منڈل کے سی آر تانڈہ میں آتما کور نندی میں پھنسا ایک معصوم کو مقامی پولیس کی مدد سے کنارے پر لے آیے یقین پور سے تعلق رکھنے والا سرینواس اور اللہ میاں گٹہ سے تعلق رکھنے والا اینڈری کایا کے شکار کو جانے پر ندی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا واپسی کے دوران درمیان میں پھنسنے سے پولیس نے اس کو بچالیا ۔