ورنگل ضلع کو ہیلت ہب میں تبدیل کیا جائے گا

   

نرسم پیٹ کے دواخانہ و میڈیکل کالج کا ریاستی وزیر دامودر راج نرسمہا کے ہاتھوں افتتاح
ورنگل ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرسم پیٹ ورنگل میں 183 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا سرکاری دواخانہ اور میڈیکل کالج کا ریاستی وزیر صحت و خاندانی بہبود دامودر راج نرسمہا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں مریضوں کو حیدرآباد لے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ریاستی حکومت نے ان کی سہولت کے لئے سوپر اسپشیلٹی طبی سہولیات ورنگل کے دیہی عوام کو پہنچانے کے لئے نرسم پیٹ میں تمام عصری سہولتوں کے ساتھ دواخانہ کا قیام عمل میں لایا۔ ریاستی وزیر صحت کے ہمراہ ریاستی وزیر ریونیو، ہاؤزنگ، انفارمیشن پی سرینواس ریڈی، ریاستی وزیر جنگلات، ماحولیات کونڈہ سریکھا، نرسم پیٹ ایم ایل اے دونتی مادھوریڈی، چیف وہپ رام چندر و نائک، رکن پارلیمنٹ بلرام نائک، ایم ایل سی بسواراجو ساریا، ایم ایل اے ڈاکٹر مرلی نائک، ضلع کلکٹر ستیہ شاردا، ڈی ایم ای وانی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر وزرا نے کالج احاطہ میں قائم اندرا ومن کینٹین کا افتتاح اور شجرکاری انجام دی۔ اس موقع پر وزرا نے 15 سیلف ہیلپ گروپ سوسائٹیوں کو 2 کروڑ کے بینک لینکج چیکس دیئے نرسم پیٹ میں کے راجو پیٹا میں ایس ڈی ایف فنڈس کے تحت دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بجارہ بھون کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ نرسم پیٹ میونسپل کارپوریشن کے تحت امرت اسکیم کے تحت 2 کروڑ کی لاگت کے اندرونی پائپ لائن کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاستی وزیر راج نرسمہا نے کہا کہ ورنگل ضلع کو ہیلت ہب بنایا جائے گا، جدید ترین ایمبولنس کی سہولت، کڈنی ٹرانسپلاٹیشن سنٹر، آئی وی ایف سنٹر، پیڈریاٹرک سنٹر اور کینسر سنٹر کو ورنگل میں قائم کرتے ہوئے صحت کے مرکز میں تبدیل کیا جائے تاکہ ایمرجنسی میں حیدرآباد جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ حکومت نرسنگ شعبہ میں نوکریاں فراہم کررہی ہے۔