ورنگل : غرباء میں رمضان گفٹس کی تقسیم

   

ورنگل۔10اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بیت المال جماعت اہلحدیث ورنگل کے زیر اہتمام نظام پورہ ورنگل میں غریب و نادار مسلمانوں میں رمضان گفٹ پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس پروگرام کی صدارت صدر تنظیم ہذا جناب محمد ماجد فرید اور جبکہ سکریٹری محمد عبدالقہار نے پروگرام کی نگرانی کی۔ڈاکٹر ولی اللہ قادری نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سابق کارپوریٹر بو ڈا ڈنا ،محمد غلام سرور منا ،ڈاکٹر ولی اللہ قادری نے شرکت کی۔محمد عبدالحکیم ،محمد یونس ،محمد اسماعیل ،محمد عبدالوحید ،محمد عبدالرشید ،محمد عبدالزار ،محمد خواجہ(فریاز) ،محمد امجد ،محمد فیروز نے پروگرام میں حصہ لیا۔شاکراس کنٹہ ،کیرتی نگر ،ایل بی نگر ،شانتی نگر ،نظام پورہ ،چار بائولی ،پنشن پورہ ،مامنور ،لوتو کنٹہ ،چنتل ،لیبر کالونی ،سندریا نگر غریب نگر اور مختلف علاقوں کے غریب افراد نے استفادہ کیا۔اس موقع پر صدر محمد ماجد ،بودا ڈنا ڈاکٹر ولی اللہ قادری نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ غریبوں کی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے آس پاس کے غریبوں ،یتمیوں ،بیوائوں ،یسیروں کے خبر گیری کرتے ہوئے ان کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔اس موقع پر مقامی افراد بھی موجود تھے۔