ورنگل قاضی پیٹ میں عادی مجرم و سارق گرفتار، 50 لاکھ مالیتی اشیاء و نقدی ضبط

   

قاضی پیٹ ۔/5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ورنگل پولیس کمشنر ڈی رویندرا نے آج ایک صحافتی کانفرنس میں گرفتار عادی مجرم و سارق کو پیش کرتے ہوئے میڈیا کو تفصیلات فراہم کیں۔تفصیلات کے بموجب بین ریاستی عادی سارق 37سالہ سید الطاف عرف افروز ولد بخشی ‘ متوطن نواپیٹا گاؤں ، منڈلم ساڑی ، ضلع پرکاشم ، آندھرا پردیش کولاک ڈائون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مکانوں میں سرقہ کی کئی وارداتیں انجام دیں اور پولیس نے اس کے پاس سے2 لاکھ 50 ہزار نقدکے علاوہ475گرام سونا ، 3 کلو چاندی کے زیورات ، 5 ایل ای ڈی ٹی ویز ، 4 لیپ ٹاپ ، ایک پرنٹر ، 2 سیل فونس ، 6کیمرے ، ایک ٹیپ ریکارڈر، ایک ڈیجیٹل واچ اور 7گیس سلنڈرس کو ضبط کیا۔اس عادی سارق کوقاضی پیٹ سی سی ایس پولیس اور ٹاسک فورس کی مشترکہ ٹیموں نے ملکر گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ سارق اس سے قبل بھی کئیں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور وہ اس سے قبل وجئے واڑہ سے فرار ہوگیا تھا۔اور بری عادتوں اور لت کے باعث اسکو غیر قانونی طور پر پیسہ کمانے کا جنون سوار ہوگیا تھا۔اور منصوبہ کے مطابق اس نے 2000 سے 2013 کے درمیان ، آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ، نیلور اور پرکاشم اضلاع میں کئی سرقوں کی وارداتوں میں ملوث رہا اور گرفتار ہوا۔ آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری عدالت نے ڈسٹرکٹ سرپاورام پولیس اسٹیشن میں ڈکیتی میں ملوث ہونے کے الزام میں ملزم کو چار سال قید کی سزاء سنائی تھی۔ بھدادری ڈسمبر 2017 میں جیل میں زندگی گزارنے کے بعد راجمندری جیل سے رہا ہوا تھا ، اس کی شادی کوسیگوڈیم کے علاقے میں محبوب آباد کی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔جسکے بعد سے وہ شریفانہ زندگی گذار رہا تھا۔دوبارہ وہ 2018 میں سرقہ کی واراتوں میں واپس آگیا اور جرائم کرنے لگااور چوری کی رقم سے اس نے کاریں بھی خرید لیں اوراستعمال کرنے لگا۔ ملزم افروز 2018 کے بعد سے 28 جرائم کا ارتکاب کیا جس میں ورنگل پولیس کمشنریٹ کے تحت کل 20 جرائم بھی شامل ہیں۔ سی سی سی انسپکٹر رمیش کماقاضی پیٹ کی ہدایت انسپکٹر نریندر کی سرکردگی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں متحرک کی گئی جس کی سربراہی ورنگل پولیس کمشنر اوند تروپتی نے کی۔ آئی این ڈی تروپتی ، کرائم اے سی پی بابوراؤ ،قاضی پیٹ اے سی پی رویندر کمار ، سی سی ایس انسپکٹر رمیش کمار ، سری نوا س راؤ ، اسسٹنٹ تجزیاتی آفیسر سلمان پاشا ، سی سی ایس ایس آئی بی وی ایس راؤ ، اے ایس آئی سرینواسا راجو ، سیواکمار ، ہیڈ کانسٹیبلس روی کمار ، جامپھایا او رمحمد علی (مننا) ، وینوگوپال ورانشی ، نذیرالدین اور نرسنگ رائوپر مشتمل ساری ٹیم کو کمشنر پولیس ڈی وشواناتھ رویندر نے مبارکبادپیش کی۔