ورنگل: ڈاکٹر انیس صدیقی صدر میناریٹی انٹلکچول فورم کی صدارت میں فورم کے تحت چلائے جانے والے دو بہ دو ملاقات ہیلپ لائن سنٹر سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ گذشتہ ماہ مارچ میں اس سنٹر کا افتتاح جناب شاہد مسعود ریجنل ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ہاتھوں ہوا تھا کامیابی کے ساتھ سنٹر چلایا جارہا ہے۔ اب تک 62 رشتے طئے پاچکے ہیں جس میں شعبہ خواتین کی ٹیم کی اہم خدمات رہیں۔ جس پر فورم کے تمام ممبرس نے شعبہ خواتین کی کاوشوں پر انہیں مبارکباد پیش کی۔اس اجلاس میں فورم کے شعبہ خواتین کے اڈھاک انتخابات عمل میں آئے جس میں محترمہ نصرت جہاں ( صوبیداری ) بطور کنوینر جبکہ محترمہ کنیز سرتاج الوریٰ ( جولائی واڑہ ) محترمہ محسنہ عارف اور محترمہ نازنین ( مچھلی بازار ہنمکنڈہ ) جوائنٹ کنوینر منتخب ہوئے۔ محترمہ عظمیٰ، محترمہ عزیزہ بانو ( قاضی پیٹ ) محترمہ معراج ( نیو رائے پورہ ) سعدیہ بانو، پروین بانو، تسلیم، بشریٰ، فیض جبین ایگزیکیٹو ممبرس منتخب ہونے پر میناریٹی انٹلکچول فورم کے ذمہ داران محمد عصیم قریشی، محمد آصف علی، محمد معشوق ربانی، محمد جعفر، مرما مسعود محشر، محمد مجاہد، ایم اے کلیم قیومی، مرزا ندیم بیگ، ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست، ڈاکر رصا ملک اسسٹنٹ پروفیسر کاکتیہ میڈکل کالج مبارکباد پیش کی۔