یادگار مزاحیہ مشاعرہ
’’کامیڈی شو و صوفی میوزک ‘‘پروگرام کی پیشکش
حیدرآباد۔23 ڈسمبر (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست کی 75 ویں سالگرہ کے جشن کے ضمن میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا جارہا ہے چنانچہ ہفتہ24 ڈسمبر شام 7 بجے زکریا فنکشن ہال ، رائے پورہ ہنمکنڈہ (ورنگل)سیاست کی 75 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ’’مزاحیہ مشاعرہ ، کامیڈی شو و صوفی میوزک‘‘ زیرعنوان ایک تہذیبی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں حیدرآباد کے نامور شعراء وحید پاشاہ قادری، معین امر بمبو اور فرید سحر اپنا مزاحیہ کلام سنائیں گے۔ منور علی مختصر ناظم مشاعرہ ہوں گے۔ حیدرآباد کے نامور مزاحیہ فنکار شبیر خاں (ہری سنگھ) شہرت یافتہ مشہور کلام ’’ہو رے‘‘ سنائیں گے ۔ صوفی گلوکار عمران خان اپنی گائیکی سے بالی ووڈ کے تمام سنگرس کے نغمے گاکر سماں باندھیں گے جبکہ حیدرآباد کے نامور مزاحیہ فنکارشبیر خاں، شبن خاں ، کے بی جانی اور ذوفی مرزا کے ہمراہ کامیڈی کے کئی شاہکار ائٹمس بھی پیش کریں گے۔خوشگوار موسم میں سریلی موسیقی اور مزاح کی چاشنی شاندار مزاحیہ مشاعرہ کے ذریعہ تھکے ماندے ذہنوں کو تسکین پہنچائے گی اور جب صوفی میوزک دلفریب دھنوں پر بہترین کلام پیش کیا جائے تو شام سہانی اور رنگین بنے گی چنانچہ ہفتہ 24 ڈسمبر کو شام 7 بجے زکریا فنکشن ہال ، رائے پورہ ہنمکنڈہ (ورنگل) میں شائقین اس پروگرام کا مکمل آرکسٹرا اور ڈالبی ڈیجیٹل ساؤنڈ کے ساتھ لطف لے سکیں گے۔ کوآرڈینیٹر کے بی جانی کے بموجب شائقین کیلئے داخلے کی عام اجازت رہے گی۔ بحیثیت مہمان خصوصی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست شرکت کریں گے۔