ورنگل میںعرس شریف

   

ورنگل ۔سرزمین دکن کی نامور صوفی بزرگ محسن ورنگل حضرت الحاج شاہ سید محمد حسینی قادری چشتی صابری ملتانی محلہ شیر پورہ و بانی اسلامیہ ڈگری کالج المعروف حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ شیر پورہ ورنگل کا 101واں عرس شریف زیر نگرانی الحاج قاری غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری ملتانی منایا جارہاہے ۔ 28؍ ربیع الاول مطابق 4؍ نومبر بروز جمعرات بعد نماز عصر محفل سماع اور بعد نماز مغرب برآمدگی صندل شریف درگاہ شریف پہنچنے گا بعد ازاںتناول تبرک کا اہتمام رہے گا۔ 29؍ ربیع الاول مطابق 5؍ نومبر برو ز جمعہ بعد نماز عصر نعتیہ مشاعرہ بہ اہتمام بزم محمدیؐ ورنگل ، بعد نماز مغرب فاتحہ و تناول تبرک ہوگا۔ 9.30بجے شب محفل سماع ہوگی جس میں قومی شہر ت یافتہ قوال راجہ سرفراز و ہمنوا خراج عقیدت پیش کریں گے ۔30؍ ربیع الاول مطابق 6؍نومبر بروزہفتہ صبح 10.30بجے محفل سماع ، ختم کلام مجید و فاتحہ خوانی ، بعد نماز عصر تناول تبرک اور بعد نماز ظہر و عصر محفل سماع منعقد ہوگی ۔