ورنگل میں آج کُل ہند مشاعرہ

   

Ferty9 Clinic

ورنگل ۔بزم گلشن ادب ورنگل اور انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 24؍ڈسمبر ، بروز جمعہ ، بعد عشاء، بمقام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں کل ہند مشاعرہ (جشن اردو۔۔قومی یکجہتی) کے موضوع پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس کی صدارت جناب ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انٹلکچورل فورم ورنگل انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد غوث ڈائریکٹر ؍سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، پروفیسر تاٹی کنڈہ رمیش وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل، جناب سید مصباح الدین محکمہ عمارات و شوارع ،جناب عصیم قریشی موظف پرنسپل شرکت کریں گے ۔اسی طرح مہمانان اعزازی کے طورپر محترمہ رضوانہ شمیم ڈپٹی میئر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن شرکت کریں گے۔خصوصی مدعوئین سدا وجئے کمار صدر بیڑی لیوز کنٹراکٹر اسوسی ایشن ودیگر شرکت کریں گے۔ مہمان شعراء کرام میں جناب ظہیر کانپوری ( کانپور اتر پردیش )، جناب خورشید فاروقی( برہان پور مدھیہ پردیش)، جناب سردار سلیم معاون مدیر ماہنامہ روشن ستارے تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی حید آباد ، ڈاکٹر فاروق شکیل مخدوم ایوارڈ یافتہ شاعر، مہمان شاعرات میں محترمہ تسنیم جوہر( حیدر آباد)، محترمہ ارجمند بانو( حیدرآباد)، ممتاز مزاحیہ شاعرٹیپکل جگتیالی( جگتیال)، جناب احمد اللہ قریشی ( حیدرآباد) کے علاوہ میزبان شعرائے کرام ودیگر کلام پیش کریں گے۔کنوینر مشاعرہ جناب وحید گلشن نے آپ تمام سے معہ احباب کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔