ورنگل میں اتوار کو مصنفین و شعرائے کرام کی کتابوں کی رسم اجرا اور مشاعرہ

   

ورنگل ۔اقبال درد کے اطلاع کے بموجب تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام بہ تعاون ادارہ ادب اسلامی ورنگل بتاریخ 28فروری ،10بجے دن ،بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچما میدان ورنگل میںجناب اقبال درد صدر ادارہ ادب اسلامی کی زیر صدرات مصنفین و شعرائے کرام کی کتابوں کی رسم اجرا اور عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔مہمانا ن خصوصی کی حیثیت سے محمد خالد سعید امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ورنگل ،ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ،حمید الحق قادری صدر بزم حامد کریم نگر ،محمد نظام الدین موظف تحصیلدار ،ڈاکٹر مبشر احمد نشتر ،محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر ،ظفر فاروقی حیدر آباد ،محمد سراج الدین ورلڈ پیس ،شرکت کریں گے ۔ڈاکٹر محمد بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ کالج مشاعرہ کی صدارت کریں گے ۔مہمانا ن خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مسعود جعفری ،مسعود مرزا محشر ،حشمت اللہ ،فخرالدین سابقہ صدر میوا سدی پیٹ ،جمیل نظام آبادی ،محمد بصیر سعدی سدی پیٹ ،نعیم النساء بیگم نعیمہ اہلیہ علی الدین گوہر ،نعیم جعفری اہلیہ شبیر احمد عاصم ،عارفہ رخسانہ اردو لکچرر گورنمنٹ کالج حیدر آباد ،افسر عثمانی کریم نگر شرکت کریں گے ۔میز بان شعرائے کرام میں تاج مضطر ، اقبال شیدائی ،اجمل محسن ،اقبال درد ،ناصر واحدی ،پروفیسر احمد حسین خیال ،محمد ابولحسن حسن ،سید محمد حسینی برتر ،وحید گلشن ،ڈاکٹر نعیم سلیم ،حمید عکسی ،مقصود حسین بیکل ،اکبر ضیا ء ،قادر انصاری ،دائود اسلوبی ،حامد حسین حامد ،ماہر عابدی ،مجاہد حسین جوہر جدت اسلوبی شامل ہیں ۔جناب والا سے معہ احباب بوقت مقررہ شرکت کرنے اور جلسہ و مشاعرہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔