ورنگل /11 ستمبر (سیاست ڈسٹرک نیوز) اورنگل ادارہ ادبِ اسلامی کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ 14 ستمبر ، بروزِ ہفتہ بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچمّا میدان ورنگل میں منعقد کیا جائے گا ۔ مصرع طرح “میرے نبیﷺ کا شہر ہے جنت کا آئینہ” قافیہ جنت ہے ، مشاعرہ کی صدارت مولانا میرادریس علی اعجازبیابانی کریں گے جس میں بطورِ مہمانان خصوصی مولانا خالد سعید ناظمِ جماعتِ اسلامی ضلع جنگاؤں اور جناب کے اعجاز احمد صدر انتظامی کمیٹی مدراسی جامع مسجد منڈی بازار ورنگل شریک ہوں گے۔ اس مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامِش (کاغذ نگر) ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد) جناب امجد سلیم امجد ، جناب خواجہ مہیمن الدین راحل، جناب عبدالقدیر طاہر (کریم نگر) اور ممتاز نعت خواں جناب محمد خواجہ مجتہدالدین (جنگاؤں) کے علاوہ میزبان شعراء حضرت اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر، جناب اقبال درد، جناب ناصر واحدی جناب حسینی برتر، جناب قادر انصاری جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید عکسی جناب حامد حسین حامد،جناب خواجہ کیفی، جناب داؤد اسلوبی جناب امیر الدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر، جناب نذیر پرواز، جناب سفیان قادری اور محترمہ نعیمہ گوہر ایمان افروز نعتیہ کلام سے محظوظ کریں گے ۔ نظامت جناب اقبال درد کی ہوگی ۔ داعیانِ مشاعرہ حامد حسین حامد ، سید عبدالحفیظ نے اہل ذوق حضرات سے معہ احباب وقت مقررہ پر شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس مشاعرہ میں مضمون “حضور اکرم محمد کا غیر مسلم سے حسنِ سلوک” عنوان پر عمدہ مضمون رقم کردہ طلباء و طالبات کو ادارہ سے اعزازی اسناد دئیے جائیں گے۔