ورنگل میں ایل ایل بی طلبہ کیلئے آن لائن مفت کوچنگ

   

ورنگل۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد صاحب حسین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ایل ایل بی میں اہلیتی امتحان میں اڈمیشن حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کے لئے مفت کوچنگ کا نظم رکھا گیا ہے۔ اہلیتی امتحان میں قابلیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو آن لائن کے ذریعہ مفت کوچنگ کا نظم ہے۔کمپالا انٹر نیشنل یونیورسٹی، کمپالا، یوگانڈہ ایسٹ افریقہ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد صاحب حسین نے ضرورت مندوں کو تعلیمی امداد کو ترجیح دیتے ہوئے ان کے ہمراہ قدیم اساتذہ بھی شریک ہیں مفت کوچنگ میں اپنا تعاون دیں گے۔ 15 جولائی سے کوچنگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار htt://meetingsapac II.webex.com کے ذریعہ لنک پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔http://meetingsapac.ii.webex.comمیٹنگ کیلئے576162346 تمام کیلئے دستیاب رہنے والا App ہے، استفادہ کرسکتے ہیں۔ Cissowebex ٹائپ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ کوچنگ کلاس ہر دن شام 4 بجے تا 5.30 بجے دی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے 9701440939 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔