ورنگل میں این آر سی کے خلاف احتجاج کے لائحہ عمل کیلئے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

   

ورنگل۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہریت ترمیمی بل
CAA-NRC
کے تعلق سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ پرامن احتجاج کے تعلق سے لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے غلام سرور بیابانی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ المعروف خسرو پاشاہ کی قیادت میں مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ورنگل میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایم اے مجید بلوبرڈس، محمد یوسف مالک پرفیکٹ ٹیانرس، ڈاکٹر انیس صدیقی صدر شانتی سنگھم، مولانا میر ادریس علی اعجاز بیابانی ، مولانا ستار قاسمی باب العلوم سید دستگیر جماعت اسلامی، مولانا فصیح الدین قاسمی، محمد ابوبکر ایڈوکیٹ کارپوریٹر، محمد سراج احمد سکریٹری مسلم ویلفیر سوسائٹی و دیگر آئمہ ، حفاظ ، علماء کے علاوہ سماجی کارکن موجود تھے۔