ورنگل میں بلیک فنگس کیسوں میں اضافہ ،7 مریض زیر علاج

   

ورنگل ۔ ورنگل میں بلیک فنگس انفکشن کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایم جی ایم دواخانہ میں 7 مریضوں زیر علاج ہیں ۔ عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط سے رہنے کی سخت ضرورت کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد راحت کی سانس لے ہی نہیں پائے تھے کہ اب بلیک فنگس انفکشن سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ ان کیلئے ورنگل میں علاج کیلئے ایم جی ایم دواخانہ میں بلیک فنگس مرض کے سلسلہ میں 50 بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جہاں مریضوں کے علاج کیلئے ایک ڈاکٹوں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ لاک ڈاؤن کے بعد ورنگل میں کورونا کیس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ ایم جی ایم دواخانہ میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے 800 بیڈ کا انتظام کیا گیا تھا ۔ اس وقت صرف 275 مریض ہی زیر علاج ہیں ۔ جبکہ 495 بیڈ خالی ہیں ۔ جبکہ پوائیریٹ دواخانوں میں جملہ 1893 کورونا متاثرین کیلئے بیڈ مختص کئے گئے تھے جن میں زیر علاج 485 ہیں جبکہ 1408 بیڈ خالی ہیں ۔ ان اعداد شمار کو دیکھتے ہوئے محسوس ہو رہا ہے کورونا تیزی سے قابو میں آرہا ہے ۔ جبکہ دیکھا گیا تھا ماہ اپریل اور مئی میں کورونا وبا کی لہر میں سیکڑوں لوگوں کی جانیں گئیں تھیں ۔ بلیک فنگس سے نمٹنے کیلئے ورنگل کے ایم جی ایم دواخانہ میں تمام تر احتیاطی اقدامات کرلئے گئے ہںے ۔