ڈپٹی چیرمین قانون ساز کونسل ڈاکٹر بنڈ اپرکاش ،ایم ایل اے این نریندر کی شرکت
ورنگل ۔17ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ قومی یکجہتی کے موقع پر ورنگل ایسٹ حلقہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی چیرمین قانون ساز کونسل نے ورنگل او سٹی میں منعقدہ پرگرام میں پرچم کشائی انجام دی ۔اس موقع پر انہوں نے ورنگل ایسٹ حلقہ کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلات پیش کیں ۔اس موقع پر رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ نناپونینی نریندر ،ایم ایل سی بسواراجو ساریا ،رکن پارلیمان پی دیا کر ،کلکٹر ورنگل پی پراونیا ،اڈیشنل کلکٹر شریواستو کوٹہ ،اڈیشنل کلکٹر تاناجی واکڑے ،آر ڈی او ،مقامی کارپوریٹرس ،بی آر ایس قائدین ،مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر طلباء اور دیگر فنکاروں نے مختلف ثقافتی پروگرامس پیش کئے ۔کامیاب طلباء میں اسنادات تقسیم کئے گئے ۔