ورنگل میں جلسہ تہنیت و مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

   

ورنگل ۔انجمن اولڈ بوائز ( المونی ) کے زیر اہتمام بمقام سیوا کلینک نظام پورہ ورنگل میں جلسہ تہنیت ،اعتراف خدمات و مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔جناب ناصر واحدی نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ورنگل نے صدارت کی ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب پروفیسر احمد حسین خیال ،جناب ایم اے علیم ،جناب نصر اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی ۔جناب سید عبدالحفیظ صدر انجمن اولڈ بوائز ( المونی )، محمد امتیازپروگرام کے داعی تھے ۔محمد مہیمن الدین راحل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔اس موقع پر جناب محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر کی مختلف شعبہ میں خدمات سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے جناب ناصر واحدی ،سید عبدالحفیظ ،اقبال درد ،پروفیسر احمد حسین خیال ،نصراللہ خان نے مخاطب کیا ۔پروگرام کا آغاز قادر انصاری کے قرآت کلام پاک سے ہوا ۔حامد حسین حامد نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔اس موقع پر جناب تاج مضطر ،جناب اقبال درد ،جناب ناصر واحدی، ڈاکٹر احمد حسین خیال ،مہیمن الدین راحل ،جناب قادر انصاری ،حامد حسین حامد ،حمید عکسی ،غوث للکار نے اپنا کلام پیش کیا ۔محمد حسین پاشاہ نے ہدیہ تشکر پیش کیا ۔