ورنگل میں حضرت معشوق ربانی ؒ عرس تقاریب کا 11جنوری سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

ورنگل۔7؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ نے کہا کہ 470واں عرس شریف حضرت سید شاہ جلال الدین قادری جمال البحر معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل کا 470 واں عرس شریف کا11جنوری سے آغاز ہوگا۔انہوں نے آج بارگاہ معشوقیہ کے احاطہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے عرس تقاریب کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 11جنوری بروز اتوار کو رات 9بجے جلسہ عظمت مصطفی و عظمت اولیاء کرام منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا کریں گے۔ جبکہ سید شاہ علی قادری الجیلانی المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشیں پروگرام کی نگرانی کریں گے۔حضرت مولانا مفتی سید شاہ ضیا الدین نقشبندی جامعہ نظامیہ حیدر آباد کا خصوصی خطاب ہوگا۔حضرت سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدر آباد مہمان مقرر ہونگے۔اس کے علاوہ مقامی علماء کرام مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی قادری ،مولانا مفتی محمد شرف الدین ثقافی مصباحی ، ڈاکٹر سید شاہ مخدوم محی الدین قادری معشوقی ،مولانا قاری میر ادریس علی اعجاز بیابانی القادری ،مولانا سید شرف الدین رضی القادری ،مولانا محمد صدیق معصوم ، حافظ و قاری لیاقت رضا نوری ،حافظ و قاری محمد اعظم قادری ،حافظ و قاری محمد سلیم اشرف معشوقی ،حافظ و قاری محدم عبدالکریم ،حافظ و قاری محمد عقیل احمد نوری ،حافظ و قاری محمد اعجاز احمد رضوی اور دیگر شرکت کریں گے۔مولانا شاہ محمد حسام الدین عاجز رضوی القادری معشوقی نظامت کریں گے۔12جنوری بروز پیر صندل ثانی عرس و چراغاں ہوگا اور حمادی برادر گروپ حیدر آباد دف پر نعتیہ محفل و قصیدہ بردہ شریف سنائیں گے۔ بعد ازاں صندل او لی ٰ گڑھی جدید سے بر آمد ہوگا۔ 11اور 12جنوری کو بعد نماز مغرب لنگر معشوقیہ برائے خاص وعام کا بمقام گڑھی جدید عرس جاگیر ورنگل میں اہتمام رہے گا۔بعد ازاں عرس شریف کے پوسٹر کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر حضرت حاجی محمد عبدالحمید المعروف سیلانی بابا ،محمد عبدالسبحان ، محمد غلام منا بھائی ،ایم اے جبار ،چاند پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔

حضرت سیدیعقوب شاہ ولی ؒ انارم کے عرس شریف کا اختتام
ورنگل۔7؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت سید یعقوب شاہ ولی ؒ انارم شریف پروت گری منڈل ضلع ورنگل کے سالانہ عرس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔5جنوری کو صندل شریف اور 6جنوری کو عرس و چراغاں اور 7تاریخ کو ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔عرس تقاریب کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے معقول انتظامات کئے گئے۔تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ حیدر آباد سے اسسٹنٹ سکریٹری امیر احمد ،حیدر آباد وقف بورڈ سپرنٹنڈنٹ فیاض الدین کے علاوہ جونیر اسسٹنٹ ایم ڈی عقیل ،محمد اکبر ،محمد شیخ اور دیگر افراد نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے بارگاہ کی زیارت کی۔ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر ستیا شاردا ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ تلنگانہ جناب اسد اللہ کی ہدایت پر وقف انسپکٹر محمد ریاض پاشاہ کی نگرانی میںبہترین انتظامات کئے گئے۔پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا۔بعد ازاں قوالی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حمد ،نعت اور منقبتی کلام پیش کئے گئے۔اس موقع پر اسٹیٹ وقف بورڈ عہدیداروں کی اور مقامی عہدیداروں کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی۔اس موقع پر حضرت حاجی محمد عبدالحمید شاہ میاں نقشبندی چشتی صابری المعروف سیلانی بابا تخت نشین خانقاہ سیلانیہ ،حضرت حاجی محمد عبدالرشید قادری ‘غلام حاجی محمد عبدالرحمن شاہ میاں چشتی قادری المعروف عامر ، سپرنٹنڈنٹ شیخ ممتاز حسین ، مفتی اظہر الدین ،محمد جمیل ،خادمین محمد یعقوب پاشاہ ،محمد غوث ،محمد صابر ،محمد خواجہ اور زائرین کی کثیرتعداد موجود تھی ۔