حیدرآباد ۔ 29 جون (سیاست نیوز) ضلع ورنگل میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا جس کا تاخیر سے علم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل ضلع کے دھرم ساگر منڈل کے تائیکا یالا گاؤں میں ایک خاتون کو ناجائز تعلقات کے الزام میں برہنہ کرکے اسے باندھا گیا اور مقامی عوام نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ گنگا کی شادی ملگ کے راجو نامی شخص سے دس سال قبل ہوئی اور انہیں تین بچے بھی ہیں۔ راجو نے اپنے ہی ایک رشتہ دار خاتون سے ناجائز تعلقات بنا لئے تھے جس کا علم اس کی بیوی کو ہوا۔ راجو اس خاتون کے ساتھ دس دن قبل فرار ہوگیا تھا۔ گنگا نے دونوں کی تفصیلات حاصل کی اور پانچ دن قبل دونوں کا پتہ لگایا اور انہیں پکڑ لیا۔ شادی شدہ خاتون کو باندھ کر برہنہ کردیا گیا اور مقامی لوگوں نے اسے اپنا تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ش