ورنگل میں رشتوں کے لیے آج دوبدو ملاقات پروگرام

   

جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور فاریسٹ آفیسر جلال الدین اکبر کی شرکت

ورنگل ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ورنگل میں ادارہ سیاست و ملت فنڈ اور مایناٹیز انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام 17 مارچ اتوار صبح 10 تا 3 بجے دن دوبدو ملاقات پروگرام بمقام برینی اسٹار اسکول (ذکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ ) منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب جلال الدین اکبر کنزرویٹر آف فاریسٹ ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ والدین کی سہولت کے لیے 17 مارچ صبح 10 بجے تک رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ۔ اپنے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا ( اسم نویسی ) معہ دو عدد فوٹو ساتھ لائیں ۔ دسویں جماعت عالمہ کے رشتوں کے لیے روم نمبر ایک گرائجویٹ لڑکے لڑکیوں کے لیے روم نمبر 2 ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی کے لیے روم نمبر 3 ، پوسٹ گریجویشن کے لیے روم نمبر 4 ، میڈیسن لڑکے لڑکیوں کے لیے روم نمبر 5 ، انجینئرنگ لڑکے لڑکیوں کے لیے روم نمبر 6 اور عقد ثانی کے لیے علحدہ روم نمبر 7 کونسلنگ کے لیے روم نمبر 6 تا 8 اور رجسٹریشن کے لیے علحدہ کاونٹرس قائم کئے جارہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر انیس صدیقی 9908763454 ۔ ایم اے نعیم سے فون نمبر 9849012987 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔