ورنگل /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صوفی الحاج محمد خلیق احمد قادری چشتی صابری نقشبندی کے بموجب شارپ موٹر ڈرائیورنگ اسکول منڈی بازار ورنگل کے زیر اہتمام ڈائمنڈ فنکشن ہال نظام پورہ ورنگل میں بڑے پیمانے پر زیارت آثار مبارک کا خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس کی صدارت مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی رفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی قاضی پیٹ و ریاست تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی چیرمین نے کی ۔ اس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول نے آثار کی زیارت کی۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام کے ساتھ زیارت کروائی گئی ۔ یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔ اس موقع پر محمد عبدالرحیم ، عبدالکریم مالکان ڈائمنڈ کنونشن نے زائرین کاخیرمقدم کیا ۔ مولانا خسرو پاشاہ نے ملک میں امن و امان ، مسلمانوں میں اعتماد ، نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک و صراط المستقیم کے راستہ پر چلنے کیلئے دعاء کی ۔ اس موقع پر مصطفی صوفی ، محمد سرور احمد پاشاہ ، سید خواجہ قطب الدین ہاشمی صابری حافظ صوفی سیف احمد صفی اللہ ، سید شاہ خواجہ مسیح الدین احمد ہاشمی نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ الداعی صوفی محمد خلیق احمد قادری کے ہدیہ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔