ورنگل میں سابق ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین کی انتخابی مہم

   

مختلف محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات اورکامیاب بنانے کی اپیل

ورنگل :گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ضمن میں حالیہ سابق ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین 10ویں ڈویژن سے دوبارہ ٹی آر ایس کا ٹکٹ حاصل کرکے انتخابی مقابلہ میں حصہ لیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوںنے آج ان کے ڈویژن سے تعلق رکھنے والے علاقہ رائے پورہ ،مچھلی بازار ،گنڈم اور دیگر محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں ۔انہوںنے اپنی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے ۔انہوںنے تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے متعارف کیا جاکر روبہ عمل لائے جانے والے اسکیمات سے عوام کو واقف کروایا ۔انہوںنے اس موقع پر کہا کہ ٹی آر ایس حکومت چیف منسٹر کے سی آر ،ریاستی وزیر کے ٹی آر کی قیادت میں علاقہ تلنگانہ کو ترقی کی سمت گامزن کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے گریٹر ورنگل کی ترقی کے لئے سالانہ 300کروڑ روپیوں کا خصوصی بجٹ فراہم کررہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج شہر ورنگل میں ہرجگہ پر مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ خواجہ سراج الدین بہ حیثیت ڈپٹی میئر کوئی ریمارک کے بغیر خاموشی سے اپنی بہترین خدمات انجام دی ہیں ۔تمام طبقات کے افراد کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات ہیں ۔گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر کے قریبی رفیق سمجھے جاتے ہیں ۔اس ڈویژن سے ٹی آر ایس اقلیتی صدر محمد نعیم الدین نے بھی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ میں حصہ لیا تھا بعد ازاں اعلی قائدین کے سمجھانے پر خواجہ سراج الدین کی تائید میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔سراج الدین ہر طبقہ کے افراد میں کافی مقبول ہیں ۔انہوںنے مقامی عوام سے کہاکہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ان کے حق میں دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔اس موقع پر محمد نعیم الدین ،محمد توصیف ،محمد عارف ،گنڈم پرویز ،محمد خلیل ،محترمہ تسلیم کے علاوہ مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔